انٹرنیٹ سروس کب تک بند رہےگی؟ پی ٹی اے نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی اے نے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔۔۔۔پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پربند کی گئی ہے۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے اور مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والے مشکلات کا شکار ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close