پی ٹی آئی لیگل ٹیم کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، کون کون ملنے کے لیے پہنچا؟

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف کیس کی سماعت پولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں ہوگی۔۔۔۔ اسلام آباد میں نیوگیسٹ ہاؤس پولیس لائن کو ایک مرتبہ کے لیے عدالت کا درجہ دے دیا گیا ۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی لیگل ٹیم کو نسٹ یونیورسٹی چوک پر روک لیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان، شاہ محمود اور اسد عمر کو بھی پولیس لائنز میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور پولیس لائنز پہنچ گئے،

پولیس لائنزکے باہرکنٹینرز لگا دیےگئے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔۔۔۔ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی کررہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close