لاہور میں پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں کا سڑکوں پر راج، پولیس منظر سے غائب ہو گئی

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیب کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد سے کئی شہروں میں پر تشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔ آج صبح کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لاہور میں زمان پارک کے پچھلی طرف راستے بند ہیں جب کہ کینال روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے اور ڈنڈا بردار کارکنان سڑکوں پر موجود ہیں۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے اور ایمبولنس کا راستہ بھی روک لیا جب کہ اس دوران پولیس اور انتظامیہ غائب ہے۔۔۔۔

گزشتہ رات بھی ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی آئی کارکنان احتجاج کے دوران عمارتوں، املاک اور عوامی مقامات پر حملہ آور ہو گئے، پی ٹی آئی کارکنان نے توڑ پھوڑ،جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ بھی کیا جب کہ اس دوران 28 گاڑیاں اور ایک اسکول جلا دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں مری روڈ اور اسلام آباد کے ڈی چوک پر بھی پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔۔۔۔لاہور کے علاوہ راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پر مشتعل مظاہرین نے مختلف سڑکیں بند کر دیں، مظاہرین نے پولیس کی 4 گاڑیوں سمیت 7 سرکای گاڑیاں نذر آتش کر دیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close