لندن(پی این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ٹوئٹ کی ہے اور اپنی مصروفیت کی بنا پر ردعمل دینے سے معذرت کرلی۔
I’m busy with a special family event. Not available for comment.
— Reham Khan (@RehamKhan1) May 9, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری اداروں کے بیان بازی سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو گرفتار کیا۔ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کے نیب کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور نیب حکام کے پاس ان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔ عمران خان کی گرفتاری پر ریحام خان نے ٹوئٹ کی ہے اور بغیر نام لیے معاملے پر کسی قسم کی لب کشائی سے معذرت کرلی۔انہوں نے لکھا میں ایک خاص فیملی ایونٹ میں مصروف ہوں، کسی بھی تبصرے کے لیے موجود نہیں ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں