تعلیمی اداروں میں چھٹی دیدی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) تعلیمی اداروں میں چھٹی دیدی گئی ۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی امن و امان کی صورت حال کے باعث ملک بھر میں پرائیویٹ سکولوں میں کل کی چھٹی کردی گئی ہے۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل ملک بھر میں پرائیویٹ سکولز بندرہیں گے، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کل 10مئی بروزبدھ کو سکولوں میں چھٹی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز میں ریگولرکلاسز کے شیڈول کاآئندہ اعلان کل مشاورت کے بعد کیا جائےگا۔ انہوں نے طلبہ، اساتذہ، سٹاف اوروالدین سے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پرامن اوراحتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close