فیصل آباد (پی این آئی) فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر پتھراؤ کیا ہے ۔ عمران خان کی گرفتار کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد رانا ثنا اللہ کے گھر کے باہر جمع ہوگئی اور گھر پر پتھراؤ کیا۔
اس موقع پر پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارچ بھی کیا گیا ، جس کے بعد کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ ہسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں