پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
اسلام آباد
اسلام آباد میں نیب راولپنڈی کے میلوڈی آفس کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا۔ جس کے دوران 10 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
نیب راولپنڈی کے آفس کے باہر پولیس، اسپیشل برانچ اور ایف سی اہلکار موجود تعینات تھے۔
لاہور
لاہور میں احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے فورٹریس اسٹیڈیم کے قریب 4 گاڑیوں کو آگ لگادی، جبکہ کینال روڈ پر بھی مظاہرین نے گاڑی کو نذر آتش کردیا۔
بہاول پور
بہاول پور میں انصاف لائرز فورم کے وکلاء کو فوری ڈسٹرکٹ کورٹس میں پہنچنے کی ہدایت کردی جبکہ چلاس میں پی ٹی آئی کارکنوں کا صدیق اکبر چوک پر احتجاج, ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔
فیصل آباد
فیصل آباد میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں اور تاجروں کی گھنٹہ گھر چوک پر ہاتھا پائی، کارکنوں نےچوک گھنٹہ گھر اور اطراف کی مارکیٹیں بند کرا دیں۔
گوجرہ
گوجرہ میں تحریک انصاف کےکارکنوں کا چوک ملکانوالہ پراحتجاج جبکہ مردان میں پی ٹی آئی کارکنوں نے کالج چوک میں روڈ بلاک کردی۔
پشاور
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا پشاور میں ہشت نگری چوک پر اور استور میں خلفائے راشدین چوک پراحتجاجی مظاہرہ جبکہ مریدکے میں جی ٹی روڈ بلاک کردی گئی ہے۔
مظاہرین کو ریڈزون میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ چیچہ وطنی میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کے دوران چیچہ وطنی بائی پاس بند کردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں