عمران خان کی گرفتاری، شاہ محمود قریشی کا کارکنان کیلئے اہم پیغام جاری، تیار ی کرلیں

لاہور (پی این آئی) شاہ محمود قریشی نے عوام سے گھروں سے باہر نکل کر عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین تحریک شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد اپنا ویڈیو بیان جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنے گھروں سے نکلنا ہو گا،عمران خان عوام کے مستقبل کی جنگ لڑ رہا ہے۔آج گھر کوئی نہ بیٹھے،ہم پاکستان کو حقیقی آزادی کی طرف مائل کرنا چاہتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہم نئے پاکستان کی داغ بیل ڈالنا کے خواہاں ہیں،اپنے فیملیز اور ساتھیوں کے ہمراہ گھروں سے نکل کر چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔یاد رہے کہ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کر لیا ہے،رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے سابق وزیراعظم کو حراست میں لیا۔نیب اعلامیہ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کی ہدایت چئیرمین نیب نے دی۔ وارنٹ گرفتاری نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کو بھیجے گئے،عمران خان پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ اعلامیہ کے مطابق عمران خان کو نیب آرڈیننس کی شق 34 اے ، 18 ای اور 24 اے کے تحت گرفتار کیا گیا،عمران خان پر نیب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 9 اے کے تحت کرپشن اور بدعنوانی کا الزام ہے۔عمران خان کی گرفتاری کے لیے احکامات یکم مئی کو جاری کیے گئے تھے۔

 

 

جب کہ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا،حالات معمول کے مطابق ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے،کسی بھی فرد پر تشدد نہیں کیا گیا،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں