عمران خان کی گرفتاری ، آئی جی اسلام آباد کا بیان آگیا

اسلام آباد /راولپنڈی(پی این آئی)قومی احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں رینجرز کی مدد سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔منگل کو سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان مختلف کیسز میں ضمانت حاصل کرنے کیلئے وہیل چیئر پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے

جہاں سے انہیں نیب راول پنڈی نے رینجرز کی مدد سے حراست میں لے لیا۔عمران خان کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور رینجرز اہلکار بڑی تعداد میں موجود رہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو حراست لینے کے بعد نیب راولپنڈی منتقل کیا گیا ۔آئی جی اسلام آباد نے اپنے بیان میں کہاکہ عمران خان کو قادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیاگیا ہے،حالات معمول کے مطابق ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ دفعہ 144 نافذ العمل ہے

خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ ترجمان نے کہاکہ کسی بھی فرد فرد پر کسی بھی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے وقت قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں اور وکلا کی ہاتھاپائی بھی ہوئی جس سے کئی پولیس اہلکار اور وکلا بھی زخمی ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close