عمران خان گرفتار لیکن اب تحریک انصاف کے فیصلے کون کرے گا؟ اعلان ہوگیا

اسلام آباد( پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیاہے تاہم ان کی غیر موجودگی میں پارٹی کے امور چھ رکنی کمیٹی چلائے گی جو خود عمران خان نے تشکیل دی تھی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے سیاسی لیڈر کو ہائی کورٹ پر حملہ کر کے گرفتارکر لیا گیاہے ، پوری دنیا کو دکھایا جا رہا ہے کہ ملک میں کوئی قانون باقی نہیں، شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی جو عمران خان صاحب نے بنائی تھی وہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close