عمران خان کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کرنےکے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔۔۔۔نیب کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ یکم مئی کو جاری ہوئے تھے، عمران خان کے وارنٹ چیئرمین نیب کے دستخط سے جاری کیے گئے ہیں۔۔۔نیب نے عمران خان کونیشنل اکاؤنٹیبیلٹی آرڈیننس 1999 کے سکیشن 9 اے کے تحت گرفتار کیا،عمران خان کو نیب نے 34 اے ، 18 ای ، 24 اے کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کیا۔۔۔

اس حوالے سے جاری کیے گئےنیب اعلامیے کے مطابق عمران خان پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہونےکا الزام ہے، عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائےگا۔۔۔ بتایا گیا ہے عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے، نیب راولپنڈی آفس میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔۔۔۔ طبی معائنے کے بعد عمران خان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close