نواز شریف نے شہباز شریف کو لندن میں روک لیا

لندن (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اپنے قیام کا دورانیہ بڑھا دیا ہے ۔۔۔ سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو آج منگل کے روز لندن سے واپس اسلام آباد روانہ ہونا تھا لیکن ن لیگ کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہم مشاورت کے پروگرام کے پیش نظر انہوں نے اپنا قیام کی مدت بڑھا دی ہے اور اب وہ بدھ کے روز اسلام آباد روانہ ہوں گے۔۔۔ بتایا گیا ہے انہیں اہم سیاسی مشورے کے لیے بڑے بھائی نواز شریف نے روک لیا ہے ۔۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹر پیغام میں اس خبر کو جاری کرتے ہوئے بتایا ہے وزیراعظم شہباز شریف برطانوی کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close