اسلام آباد میں عمران خان کے استقبال کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے اسلام آباد میں استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔۔۔۔ ہی ٹی آئی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد جانے کے لیے زمان پارک سے روانہ ہو گئے ہیں۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان دیگر گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوئے ہیں۔۔۔۔عسکری ادارے کے افسران کے خلاف بیان بازی اور محسن شاہنواز رانجھا پر حملے کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہو گی۔۔۔۔

عدالتِ عالیہ کے کورٹ روم نمبر 1 میں وکلاء اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاسز کے ذریعے ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close