اسلام آباد ( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر نے حیران کن پریس ریلیز جاری کی ہے، اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان پر قاتلانہ حملہ میں کوئی آفیسر ملوث ہیں تو آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے ذریعے ان کو مطمئن کیا جانا چاہئے،مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا آئی ایس پی آر کے بیان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ الزامات کے حل کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔
پیر کو ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے حیران کن پریس ریلیز جاری کی ہے، اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان پر قاتلانہ حملہ میں کوئی آفیسر ملوث ہیں تو آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے ذریعے ان کو مطمئن کیا جانا چاہئے کہ ایسا نہیں ہے، لیکن الزام کی تحقیقات سے انکار اور ایسی پریس ریلیز سے آپ بتا رہے ہیں کہ پاکستان میں آپ قانون سے بالاتر ہیں ایسے رویے قوموں کیلئے تباہ کن ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ آئی ایس پی آر کے بیان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ الزامات کے حل کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ایف آئی آر درج کر کے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس قانونی چارہ جوئی کے راستے کی حمایت کرنا ادارے کا مثبت قدم ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں