قومی اسمبلی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کے دینے یا نہ دینے کے حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اہم بات کہہ دی

اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آئین کی ٹھیک تشریح نہیں کہ انتخابات نوے روز میں ہی ہوں،ہم تین دوکے فیصلے کو نہیں مانتے ہیں ، آئین میں لکھا ہے کہ پارلیمنٹ قانون بنا سکتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ابھی ریکارڈ دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ، عمران خان ہر روز 10 مرتبہ جھوٹ بولتا ہے ، اس کیخلاف کیا کارروائی کریں،اگر کوئی ٹھوس ثبوت سامنے آئے تو ضرور کارروائی کرینگے، بدمعاشی اور ہٹ دھرمی سے ہم کوئی کام نہیں کریں گے۔

پیر کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا معاملہ زیر غور نہیں ہے، یہ آئین کی ٹھیک تشریح نہیں کہ انتخابات نوے روز میں ہی ہوں،ہم تین دوکے فیصلے کو نہیں مانتے ہیں ، آئین میں لکھا ہے کہ پارلیمنٹ قانون بنا سکتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ابھی ریکارڈ دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری نظر میں سابق چیف جسٹس مجرم ہے ، ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچیں ، عوام کا سمندر نہ لا پانے عمران خان کو شرم کرنی چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر روز 10 مرتبہ جھوٹ بولتا ہے ، اس کیخلاف کیا کارروائی کریں،اگر کوئی ٹھوس ثبوت سامنے آئے تو ضرور کارروائی کرینگے۔ عمران خان کی بدمعاشی اور ہٹ دھرمی سے ہم کوئی کام نہیں کریں گے۔عمران خان کے ساتھ ہم مکہ جانے کو بھی تیار نہیں ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کی بھول ہے کہ میں یہ کر دوں گا اور وہ کر دوں گا ، دھونس اور دھمکی سے الیکشن کرانا چاہتا ہے تو نہیں ہوں گے ، الیکشن میں نہ جانے کی بنیادی وجہ عمران خان کی دھمکی تھی ، وقتی طور پر فیصلہ ہوا کہ دیکھا جائے کہ 25 مئی کو آکر یہ کیا کر لے گا ، عمران خان کی پاکستان بند کر نے کی دھمکی سے دودن پہلے تک ہم الیکشن کرانے کا سوچ رہے تھے بعد میں ملک کی معیشت کو سنبھالنے کا فیصلہ کیا گیا ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے تمام ہتھکنڈے استعمال کئے مگر کچھ نہیں ہوا ، عمران خان کو خود پتہ ہے کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے، یہ بالکل بے بنیاد اور جھوٹا بیانیہ بنا کر الزامات لگا رہا ہے۔یہ روز صبح اٹھ کردن میں 10مرتبہ جھوٹ بولتا ہے اس کیخلاف کیا کارروائی کرنی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی اور پھر الیکشن ہوں گے ، کسی کو کیا ضرورت ہے کہ وہ عمران خان کو قتل کرائے ،جھوٹی ایف آئی آر کسی پر بھی درج نہیں ہونی چاہیے ۔عمران خان نے اپنی مرضی پر اسمبلیاں توڑیں ، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں،کچھ لوگ ہیں جو کوشش کررہے ہیں کہ معاملات بہتر سمت لے کر جائیں۔پنجاب کے ہر حلقے میں،ہمارے پاس مضبوط امیدوار موجود ہیں، پنجاب میں ہم بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، چودھری پرویزالہی غلطی کر بیٹھا ہے جس کی وہ سز ابھگت رہا ہے۔وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اسمبلیاں توڑنے سے پہلے ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کرتے،اب ان کے پاس الیکشن جیتنے کیلئے کوئی پلان نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں