اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب ضلع خوشاب سے اہم سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی میڈیا سیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری سے ملاقات کے بعد پنجاب سے اہم سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
ضلح خوشاب سے سابق ایم پی اے ملک سانول اعوان سابقہ آزاد میدوار قومی اسمبلی این اے 93 ملک مظہر اعوان سابق امیدوار پی پی 82ملک اظہر اعوان اور ممتاز سیاسی شخصیت جاوید اقبال اعوان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے پیپلز پارٹی شمولیتی تقریب پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری مرکزی راہنما حمید درانی کے علاوہ سابق ایم این اے ملک بشیر اعوان پیپلز پارٹی ضلعی صدر خوشاب ڈاکٹر نعیم اعوان ڈیویژنل صدر خواتین ونگ گوہر جمال ملک باسط راجڑ ارشد ملک اور عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے خوشاب کی اہم سیاسی شخصیات کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک سیاسی تربیت گاہ کا درجہ رکھتی ہے ملک بھر سے پارلیمانی سیاسی راہنما رابطے میں ہیں مناسب وقت پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کرینگے آئندہ انتخابات میں عوامی قوت سے کامیابی حاصل کرین گے پنجاب میں آئیندہ پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت ہوگی وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب سے سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت آصف علی زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار ہے۔
قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے عوام دوست عملی اقدامات کی تکمیل کیلئے چیرمین بلاول بھٹو کا کردار عوامیت پر مبنی ہے نیر بخاری نے کہا ہے کہ خلفشاری انتشاری گروہ کا خاتمہ قریب ہے باشعور شہری بداخلاق بدزبانی اور جعلی جھوٹے بیانئے مسترد کر رہے ہیں آئندہ انتخابات میں عوام دشمن ٹولے کی گمنامی نوشتہ دیوار ہے۔نیر بخاری نے کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری اندرون ملک آئین پارلیمنٹ اور جمہوریت کی توانا ور بیرون ملک وطن کے جمہوری تشخص کی موثر اواز ہیں پاکستان پیپلز منشور پروگرام پالیسی کی حامل سیاسی جمہوری جماعت ہے پیپلز پارٹی عوام الناس کو سیاسی ریاستی معاملات میں براہ راست شریک کرنے کا اعزاز رکھتی ہے زوالفقار علی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کی آئینی قومی عوامی خدمات یادگار ہیں پیپلز پارٹی کے ہر دور میں عوامی ترقیاتی فلاحی منصوبہ جات اور روزگار دیا جاتا ہے آئین کا جمہوری تحفہ دینے والی جماعت پیپلز پارٹی آئین اور پارلیمنٹ کی محافظ جماعت ہے آصف زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی جمہوری نظام کے تسلسل کو قائم رکھنے کیلئے آئین اور جمہوریت پر حملہ آور ہونے والوں کا آئینی ہتھیار سے پارلیمنٹ سے بائر کی راہ دکھائی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں