اسلام آباد (پی این آئی) سینئر پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ عمران خان کو مسلح افواج کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان قومی سلامتی کی ضامن ہیں،ایسے بیانات ملک کی جڑیں کھوکھلی کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے پاک فوج اورافسروں کیخلاف بیانات کیخلاف پارٹی کے اندرسے بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے، سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس نے عمران خان کی طرف سےپاک فوج کےسنیئرحکام کےخلاف مہم پرکہا ہے کہ عمران خان یا کسی کو بھی مسلح افواج کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج پاکستان قومی سلامتی کی ضامن ہیں،ایسے بیانات ملک کی جڑیں کھوکھلی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نےایک روزقبل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب جنرل باوجوہ نے سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی، اس کے مقابلے میں آج ملک میں تین گنا زیادہ مہنگائی ہے، جنرل باجوہ کی سازش کے تحت آنے والے چور اس ملک پرمسلط ہو گئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ جنرل باوجوہ نے اس ملک کو ان چوروں کا تحفہ دیا ہے ،کوئی دشمن بھی اس ملک کو اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا جتنا جنرل باجوہ نے پہنچایا ہے۔
عمران خان نے ایک حاصر سروس اعلیٰ فوجی افسر کا نام لے کرالزام لگایا تھا کہ مجھے کچھ ہوا تو اس شخص کا نام یاد رکھنا جس نے مجھے پہلے بھی دو بار مارنے کی کوشش کی۔ جس کے پرآج ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےپاک فوج کے حاضر سروس اورسابق افسروں پر بے بنیاد الزامات لگائے، جو قابل مذمت اورناقابل قبول ہیں، اورعمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں