اسلام آباد(پی این آئی) پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی۔حکومت نے پی ٹی آئی کے خلاف طاقت کے استعمال کا فیصلہ کر لیا۔ ملک بھر سے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کی لسٹیں تیار کر لی گئیں۔ عمران خان سمیت اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا۔
عمران خان کی گرفتاری نیب یا ایف آئی اے کے ذریعے کیے جانے کا امکان ہے۔ عمران خان کو کرپشن کے کیس میں گرفتار کرنے کا پلان ہے۔جب کہ پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور فرخ حبیب کی گرفتاری کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا سے پرویز خٹک ، اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ سندھ سے حلیم عادل شیخ،عمران اسماعیل اور علی زیدی کی گرفتاری متوقع ہے۔ اتحادی حکومت نے گرفتاریوں کے لئے ٹاسک وزارت داخلہ کو سونپ دیا۔نیب، ایف آئی اے اور پولیس کی مدد سے گرفتاریاں کی جائیں گی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی10مئی سے شروع ہونے والے جلسے عوامی ریفرنڈم ثابت ہوں گے ، قابض ٹولے پر واضح ہو جائے گا عوام کس طرف کھڑے ہیں اور کیا چاہتے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولہ ہر صورت میں عمران خان کا راستہ روکنا چاہتا ہے اور اس کیلئے وہ آئین و قانون کو پائوں تلے روندنے سے بھی گریز نہیں کر رہا ،آج عوام دو وقت کی روٹی سے بھی تنگ ہیں لیکن قابض ٹولے کو ہر حال میں عمران خان کا راستہ روکنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تحریک انصاف کی جدوجہد میں مزید تیزی آئے گی اور آئین شکن ٹولہ کان کھول کر سن لے اس جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ اس ملک میں نظام بدلے گا اور طاقتور کو قانون کے کٹہر ے میں لانے والا نظام نافذ ہوگا ۔ عمران خان نے جلسوں کا اعلان کر دیا ہے جو عوامی ریفرنڈم ثابت ہوں گے ، ہمارے سیاسی مخالفین ان جلسوں میں عوام کی غیر معمولی شرکت سے ہوائوں کا رخ بھی دیکھ لیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں