عمران خان آسانی سے دوبارہ جیت جائیں گے، سابق کینیڈین اپوزیشن لیڈرنے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )عمران خان آسانی سے دوبارہ جیت جائیں گے، سابق کینیڈین اپوزیشن لیڈرنے پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق کینیڈین اپوزیشن لیڈر پیٹرک براؤن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں عوامی رائے کی بنیاد پر عمران خان آسانی سےدوبارہ جیت جائیں گے۔سابق کینیڈین اپوزیشن لیڈر پیٹرک براؤن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ‘پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے کل ملاقات اچھی رہی،

ملکی صورتحال، جمہوریت، قانون کی بالادستی،کرکٹ سےمتعلق بات ہوئی، انتخابات میں عوامی رائے کی بنیاد پر عمران خان آسانی سےدوبارہ جیت جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close