عمران خان، 5 دن، 5 جلسے، شیڈول جاری کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی نے 14 مئی کے الیکشن کے فیصلے کے حق میں بدھ 10 مئی سے عوامی جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔۔۔۔گزشتہ روز کے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے جلسوں کے اعلان پر 5 دن میں مختلف مقامات پر 5 جلسوں کا شیڈول جاری کیا ہے۔۔۔۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے بدھ 10 مئی سے اتوار 14 مئی تک 5 شہروں میں جلسے کرنے کا شیڈول جاری کیا ہے۔۔۔ پروگرام کے تحت ان تمام جلسوں سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے۔۔۔۔۔

جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ بدھ 10 مئی کو مریدکے میں ہوگا ۔۔۔۔ دوسرا جلسہ جمعرات 11 مئی کو گکھڑ منڈی میں رکھا گیا ہے۔۔۔۔۔ شیڈول کے مطابق تیسرا جلسہ جمعہ 12 مئی کو لالہ موسیٰ اور چوتھا جلسہ ہفتہ 13 مئی کو گوجر خان میں ہوگا۔۔۔۔۔ عمران خان کے جلسوں سے خطاب کا یہ سلسلہ 14 مئی کو اٹک کے جلسے سے اختتام پذیر ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close