لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔۔۔۔۔ جسٹس شاہد کریم نے ایک شہری شرافت علی کی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیا ہے۔۔۔۔۔درخواست گزار شرافت علی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بغیر کسی وجہ کے اسمبلی تحلیل کی ہے۔۔۔۔۔
سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ یہ کون ہے جس نے درخواست دائر کی ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ درخواست گزار شرافت علی فیصل آباد سے ہے اور سیاسی کارکن ہے۔۔۔۔اس پر جسٹس شاہد کریم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کس قسم کی درخواست دائر کی ہے؟ ایسی درخواستوں سے عدالت کا وقت ضائع ہوتا ہے۔۔۔۔ انہوں نے درخواست گزار کو ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا اور درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ اگر جرمانہ معاف کرنے کی استدعا کرو گے تو 2 لاکھ روپے جرمانہ کر دوں گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں