انا للہ وانا الیہ راجعون، نامور عالم دین کا انتقال ہوگیا

نیویارک (پی این آئی)معروف عالم دین علامہ رضاءالدین صدیقی نیویارک میں انتقال کرگئے۔وہ دل کے آپریشن کے بعد صحت یاب نہیں ہوسکے، انکی تدفین بھیرہ شریف میں ہو گی۔

 

معروف عالم دین علامہ رضاءالدین صدیقی انتقال کرگئے

 

 

وہ معروف عالم دین اور “زاویہ انٹرنیشنل” کے سربراہ تھے۔فیملی ذرائع کے مطابق مرحوم دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ ان کے دل کا بروکلین، نیویارک میں آپریشن بھی ہوا لیکن وہ مکمل طور پر صحت یاب نہ ہوسکے اور ہفتے کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ علامہ رضاءالدین کی نماز جنازہ بروکلین نیویارک میں ادا کی جائے گی۔ جس کے بعد انکے جسد خاکی کو بھیرہ شریف روانہ کر دیا جائے گا جہاں ان کی تدفین ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close