وزیراعظم شہباز شریف عمران خان پر برس پڑے، محسن کش قرار دیدیا

لندن (پی این آئی) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان محسن کش آدمی ہے، اس پر اللہ کی پکڑ ضرور ہوگی۔لندن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک جھوٹا اور مکار آدمی ہے۔

اس کے جھوٹ آہستہ آہستہ قوم کے سامنے آ رہے ہیں، تحریک انصاف کے دور میں میرے خلاف بننے والا کیس جھوٹ پر مبنی تھا ، نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں میرے خلاف شواہد اکھٹے کرنے کی کوشش کی گئی لیکن میرے ہاتھ صاف ہیں اس لیے میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، کیس میں میری بریت پورے پاکستان کی فتح ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ملاقات بہت مثبت رہی ، ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی، حکومت جلد ہی سرمایہ کاری کانفرنس بلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close