نواز شریف کو سزا دینے والے ججز کیخلاف حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سزا دینے والے ججز کو پارلیمنٹ کے کٹہرے میں بلائیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی عدلیہ اور پارلیمنٹ آمنے سامنے ہیں ، اس صورتحال میں ہم پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے جس کے تقدس کا ہر حال میں دفاع کیا جائے گا۔حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہی مذاکرات کے حق میں نہیں تھا کیونکہ میں جانتا تھا کہ ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ، عمران خان کا مقصد سیاسی مسائل کا حل نکالنا نہیں بلکہ ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close