پاکستان میں پھر زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

کوئٹہ(پی این آئی)پاکستان میں پھر زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس۔۔ بلوچستان کے شہر خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کےمطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز خصدار سے 117 کلو میٹر مغرب میں20 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ خضدار میں زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close