سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر لندن میں تین گاڑیاں رجسٹرکروالی گئیں، مجرمانہ کارروائیوں میں استعمال ہونے کا خدشہ

لندن(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے نام پر نامعلوم افراد نے 3 گاڑیاں رجسٹر کرا لیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق نوازشریف آفس کے ترجمان کاکہناہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا مقصدجرائم کرکے تعلق نوازشریف سے جوڑنا ہے ہو سکتا ہے،گاڑیوں کو دہشتگردی ، مجرمانہ کارروائیوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔خرم بٹ کا کہناتھا کہ شرپسند عناصر مجرمانہ مقاصد کیلئے نوازشریف کا نام استعمال کرنا چاہتے ہیں،نوازشریف لندن آفس نے پولیس کو خدشات سے آگاہ کردیا،لندن پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ تفصیلات ارسال کیں ،مارچ2023 میں نوازشریف آفس نے ڈی وی ایل اے کو فراڈ سے متعلق آگاہ کیا،اپریل 2023 میں ایک اور گاڑی نوازشریف کے نام پر رجسٹر کی گئی ،تیسری گاڑی کا علم ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر جرمانے کے بعد ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close