ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

کراچی (پی این آئی)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جامشور سعید سومرو دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جامشور سعید سومرو انتقال کرگئے ،ذرائع کاکہناہے کہ سعید سومرو ضمنی بلدیاتی الیکشن کی ڈیوٹی پر تھے،سعید سومرو آج پولنگ سٹیشن کا وزٹ کرکے دفتر پہنچے تو دل کا دورہ پڑگیا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

دوسری جانب پولنگ ایجنٹس کو روکنے پر جماعتِ اسلامی کے الیکشن سیل نے الیکشن کمیشن سندھ کو تیسرا خط لکھ دیا۔جماعتِ اسلامی کے ترجمان نے خط میں مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن فوری کارروائی کرے۔ترجمان کا خط کے مطابق یوسی 13 نیو کراچی پولنگ اسٹیشن نمبر 3 میں پریزائڈنگ افسر نے جماعتِ اسلامی کے پولنگ ایجنٹس کو روک دیا۔انہوں نے خط میں کہا کہ جماعتِ اسلامی کے پولنگ ایجنٹ صبح 7 بجے سے پولنگ اسٹیشن نمبر 3 کے باہر موجودرہے۔خط میں ترجمان جماعتِ اسلامی نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسر اور پولیس کی جانب سے ہمارے ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن کے اندر داخل ہونے سے روکا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close