4 خواتین سمیت پی ٹی آئی کے 7 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کی 4 خواتین سمیت 7کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایف نائن پارک کے سامنے سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دیں۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے دفعہ 144کی خلاف ورزی پرپی ٹی آئی کی 4خواتین سمیت 7کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اجازت نہ ملنے کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا،

جس پراسلام آباد پولیس نے مظاہرین کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔ اسلام آباد پولیس نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے، انتظامیہ نے شہر میں جلسے جلوس، ریلیوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close