جب بھی چین کی اہم شخصیت پاکستان آتی ہے، عمران خان کے پیٹ میں درد ہوتا ہے ، الزام عائد کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیرمملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جب بھی عظیم دوست ملک چین کی اہم شخصیت پاکستان کے اہم دورے پر آتی ہے تو عمران خان کے پیٹ میں درد ہوتا ہے۔ ثابت ہو رہا ہے کہ عمران کی ممنوعہ فارن فنڈنگ اس کام کے لئے ہوئی تھی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کی آج کی نام نہاد یکجہتی ریلی ریلیف لینے کے لئے ڈرامہ بازی تھی۔ خاتون جج کو دھمکی دیتے ہوئے عمران خان کو شرم کیوں نہیں آئی تھی؟

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران نیازی بالٹی میں منہ چھپائے یا ڈسٹ بن میں۔ ان کی آخری منزل جیل ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی فرد جرم سے بچنے کے لئے خطرے کا شور مچا کر عدالتوں سے فرار حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلیاں نکالتے ہوئے تو انہیں کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close