پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

کراچی(آئی این پی)قومی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ پی آئی اے کے دمام سے آنے والے طیارے کا ٹائر پھٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق طیارے کا ٹائر گزشتہ رات دمام سے لاہور لینڈنگ کے دوران پھٹا۔ پرواز پی کے 248 لاہور پہنچی تھی۔طیارے کا کمزور ٹائر لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرانے پر مزید خراب ہو گیا۔ پی آئی اے کے کپتانوں نے طیارے کے خراب ٹائر تبدیل کیے بغیر اڑانے سے انکار کر دیا۔

طیارے کے ٹائر تاحال تبدیل نہ ہونے کے باعث آج صبح ریاض جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہو گئی جس پر پرواز کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔ذرائع پی ا?ئی اے کے مطابق طیارے کے ٹائر تبدیل کرنے کیلئینئے ٹائر کراچی سے لاہور لائے جارہے ہیں پی آئی اے کے طیاروں کے ٹائر خراب ہونے کا معاملہ آئے روز پیدا ہورہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close