حکومت نے مفت اور وی آئی پی حج کی سہولت ختم کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر مذہبی امور طلحٰہ محمود نے کہا کہ رواں سال کوئی مفت حج کرے گا نہ ہی کوئی وی آئی پی ہو گا۔ حج کے دوران مشکلات ہوں گی، مشکلات کو کم کیا جا سکتا ہے، حج کے دوران جتنی آسانیاں لائی جا سکتی ہیں ہم لے کر آئیں گے۔

و فاقی وزیر مذہبی امور طلحٰہ محمود نے مفتی عبدالشکور کے بلند درجات کیلئے فاتح خوانی اور دعائے مغفرت کی، انہوں نے مرحوم وفاقی وزیر کے لواحقین کیلئے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ حج کے دوران مشکلات ہوں گی، مشکلات کو کم کیا جا سکتا ہے، حج کے دوران جتنی آسانیاں لائی جا سکتی ہیں ہم لے کر آئیں گے، اس بار کوئی مفت حج نہیں کرے گا اور نہ کوئی وی آئی پی ہو گا، سب برابر ہیں۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مجھے ہدایت دی ہے کہ مرحوم مفتی عبدالشکور کی فیملی کا خیال رکھنا ہے، گزشتہ سال حج اس لئے سستا تھا کہ ڈالر کی قیمت کم تھی اس بار ڈالر بہت مہنگا ہو گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عازمین حج کے لئے دو ایشو اہم ہوتے ہیں،ایک فرائض حج کی پوری معلومات ہونی ضروری ہیںاور دوسرا سعودی عرب کے قوانین سے واقفیت بھی ضروری ہے، کہیں وہ لاعلمی میں کسی مسئلے میں نہ پھنس جائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عازمین حج پاکستان کے نمائندہ ہوتے ہیں ،پوری زندگی رقم جمع کرکے حج کرنا چاہتے ہیں،ان کا حج بھرپور طریقے سے ہونا چاہیے،عازمین کی بڑی تعداد کو معلومات بہم پہنچانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close