موسلا دھار بارشوں نے گندم کی تیار فصل تباہ کر دی، بڑا نقصان ہوگیا

کوئٹہ(پی این آئی) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے گندم کی تیار فصل تباہ ہو گئی،جبکہ لکپاس کے علا قے میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق جبکہ 2جھلس کر زخمی ہو گئے ۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کو ئٹہ ، موسیٰ خیل، ژوب،بارکھان اور خضدار میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ با ری کا سلسلہ جا ری رہا جس کے نتیجے میں نشیبی علا قے زیر آب آگئے جبکہ مو سلادھار بارش کے باعث سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو نے سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑا بارش شروع ہو تے ہوئے شہرمیں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضا فہ کر دیاجبکہ لکپاس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق جبکہ 2جھلس کر زخمی ہو گئے لاشوں اور زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا بلو چستان کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں بادام اور خوبانی کے سیکڑوں درخت اکھڑگئے جبکہ گندم اور دیگر تیارفصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان میں34، خضدار میں2، دالبندین میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے قومی شاہراہوں پرسفر نہ کر نے کی ہدایت کر تے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close