عمران خان کی سیاست کے پیچھے کون خفیہ سہولتکاری فراہم کر رہا ہے؟ ن لیگی رہنما زبیر عمر نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لیے خفیہ سہولت کاری کا سلسلہ بند ہو جائے تو اس کی سیاست کا وجود بھی ختم ہو جائے گا۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ نوازشریف کی جس بنیاد یعنی بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نہ صرف حکومت ختم ہوئی بلکہ تاحیات سیاست پر پابندی بھی لگا دی گئی جب کہ عمران خان جن پر سنگین ترین الزامات ہیں وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے ہیں اور دھڑا دھڑ ضمانتیں بھی حاصل کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

محمد زبیر نے کہا انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔وہ اپنے کارکنوں کو ریاست سے خلاف بھڑکاتے ہیں اور اپنے کارکنوں سے پولیس پر حملے کرواتے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں آتا۔ محمد زبیر نے کہا عمران خان کی تباہ ہوئی معیشت شہباز شریف اور اسحاق ڈار ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں اور امید ہے جلد پاکستان کو معاشی بحران سے نکالیں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ آئین ساز ادارہ ہے اس کی توہین نہیں ہونی چاہئے۔اگر ہم سازشوں کے آگے کھڑے ہو جاتے تو 2017ء میں جو کچھ ہوا وہ کبھی نہ ہوتا، ۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب سے پارلیمنٹ وجود میں آئی ہے اس کے سامنے دوسرے ادارے کھڑے کئے جاتے رہے، میثاق جمہوریت پر دستخطوں کے بعد ایک طاقتور حلقے نے یہ سمجھا کہ یہ اتحاد ہمارے خلاف ہے، پھر ایک شخص کو سامنے لایا گیا ،ریاست کے اداروں نے اس کی سپورٹ کی۔انہوں نے کہا کہ وہ شخص تھرڈ امپائر کی طرف دیکھتا تھا اب کئی تھرڈ امپائر اور سہولت کار موجود ہیں، ملک کے 23 کروڑ عوام میں سے ایک بندہ بھی ایسا نہیں کہ جس کا مقدمہ عدالت سے خارج ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو ہمیشہ بلی چڑھایا جاتا رہا ہے، جب بنی گالہ کی رہائش کو ریگولرائز کیا جا رہا تھا تو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا بھی 10 کنال کا بنی گالہ میں پلاٹ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close