لندن(پی این آئی) برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب پر تقریباً 6 کروڑ 30 لاکھ سے ساڑھے 12 کروڑ ڈالرز خرچ کیے گئے ہیں۔
برطانوی بادشاہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں یہ تقریب مختصر ہوگی جس پر کیے جانے والے اخراجات کم ہوں گے تاہم سی این بی سی کے مطابق اس تقریب پر 6 کروڑ 30 لاکھ سے ساڑھے 12 کروڑ ڈالرز (17 سے 35 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کا خرچہ کیا گیا۔ بکنگھم پیلس کی جانب سے تاج پوشی کی تقریب پر ہونے والے اخراجات کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔ 1953 میں ملکہ الزبتھ دوم کی تاج پوشی کی تقریب میں 15 لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ رقم خرچ کی گئی تھی جو موجودہ عہد میں 6 کروڑ ڈالرز سے زیادہ رقم بنتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں