حکومت کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف دائر درخواستوں کو خارج کرنے کی استدعا

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف دائر درخواستوں کو خارج کرنے کی استدعا کر دی۔ وفاقی حکومت نے درخواستوں کے خلاف 8 صفحات کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ قانون کیخلاف درخواستیں انصاف کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہیں۔

قانون کو چیلنج کرنے کیلئے درخواست گزاروں کی نیت صاف نہیں۔ پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار پر کوئی قدغن نہیں۔وفاقی حکومت کے جواب میں کہا گیا ہے کہ ماسٹر آف روسٹر کے تصور کو قانونی تحفظ حاصل نہیں، اس قانون سے چیف جسٹس کے آئین کے آرٹیکل 3/183 کا اختیار ریگولیٹ ہو گا۔مجوزہ قانون سے عدلیہ کے اختیارات میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close