اسلام آباد (پی این آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے جو کرنا تھا کر لیا اب بس،عمران صاحب ملک میں آر ٹی ایس ٹھیک ہوچکا ہے، سلیکٹ ہو کر دوبارہ آنے کی سہولت ختم اور سہولت کارجا چکے ہیں، اس لئے بجٹ کی آپ فکر نہ کریں ،اب صرف عوام کے لئے بجٹ بنے گا فرح گوگی اور بشرا بیگم کیلئے نہیں،الیکشن ملک میں ایک ساتھ اور آئینی مدت پوری ہونے پر ہوگا۔
اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ وہ حکومت اب نہیں آئے گی جس نے چار سال تاریخی معیشت تباہ، مہنگائی اور بے روزگاری کی ،وہ حکومت اب نہیں آئے گی جس نے ملک کو خارجہ محاذ پر تنہا کیا، سی پیک بند کیا، ملکی ترقی روکی ،اب صرف عوام کے لئے بجٹ بنے گا فرح گوگی اور بشرا بیگم کیلئے نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب آٹا چینی بجلی گیس مافیا کا بجٹ نہیں، عوام کا بجٹ بنے گا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن ہو گا
لیکن فارن ایجنٹ گھڑی چور اور ٹیرین کا والد سڑکوں پہ روئے گا چیخے گا اور پیٹے گا۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈڈ ایجنٹ تم توشہ خانہ ، فارن فنڈنگ اور ٹیرین کیس سے بچنے کے لئے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہو ۔ انہوںنے کہاکہ اقتدار کی خاطر آئین سے کھلواڑ تم نے کیا ،اقتدار کی خاطر آئین تم نے توڑا ۔ انہوںنے کہاکہ اقتدار کی خاطر پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے نمائندوں کی توہین تم نے کی ،اقتدار کی خاطر ملک کی ساتھ سائیفر کی گھناونی سازش تم نے کی۔ انہوںنے کہاکہ کس منہ سے آئی ایم ایف کی بات تم کر رہے ہو؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں