پنجاب کے سرکاری محکموں میں فائل سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت کا سرکاری محکموں میں فائل سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ۔۔۔۔۔ اہم سرکاری اعلامیے کے مطابق حکومت پنجاب نے ای گورننس سے متعلق اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام سرکاری محکموں میں فائل سسٹم بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔۔۔۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 15واں اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے صوبے کے تمام محکموں میں فائل سسٹم بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔۔

دوران اجلاس کابینہ نے پیپرلیس سسٹم کے نفاذ کی منظوری دی، فیصلہ کیا گیا کہ محکموں کےلیے ای فائلنگ سسٹم اپنانا ہو گا۔۔۔۔۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے اس اقدام سے صوبے کو اربوں روپے کی بچت ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close