انسداد دہشتگری کیس، پی ٹی آئی کے 8 سینئر رہنماؤں کی ضمانتیں منظور

لاہور (پی این ائی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے 8 سینئر رہنماؤں کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں یاسمین راشد، اسد عمر، میاں اسلم اقبال، فرخ حبیب وغیرہ کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔۔۔۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی۔۔۔۔

عدالت نے یاسمین راشد، اسد عمر، میاں اسلم اقبال، فرخ حبیب سمیت 8 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔۔۔۔عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close