لاہور(پی این آئی)پنجاب میں شہریوں کو 50 فیصد رعایت پر آٹا دینے کی سفارشات،نگران حکومت کو 50 فیصد رعایت پر آٹا فراہم کرنے سے متعلق سفارشات پیش کر دی گئیں۔
پنجاب میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کم آمدنی والے افراد کو آٹا 50 فیصد رعایت کے ساتھ دینےکی سفارشات کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد کم آمدن والے رجسٹرڈ افراد کو 50 فیصد رعایتی آٹا دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ نگران وزیر اعلی پنجاب نے چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی بنا کر مزید پلان طلب کرلیا ہے۔کمیٹی کی حتمی سفارشات پر نگران کابینہ 50 فیصد رعایت پر آٹا دینے کی منظوری دے گی ۔ رمضان کی طرح سینٹر زمیں شہریوں کو رعایتی قیمت پر آٹا مل سکے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں