سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کی 9 کروڑ واجبات وصولی کی اپیل خارج کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کی نو کروڑکے واجبات وصولی کی اپیل نا قابل سماعت قراردے کرخارج کردی۔اورکہا ہے کہ غیرسنجیدہ اپیل سے عدالت کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا، جبکہ عدالت نے ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزارت دفاع نے نجی کمپنی کیخلاف معاہدے کی خلاف ورزی پر نو کروڑ روپے واجبات کا دعوی کیا تھا۔

ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے وزارت دفاع کیخلاف فیصلہ سنایا تو وزارت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔جس کے بعد سپریم کورٹ نے بھی وزارت دفاع کی نو کروڑ کے واجبات وصولی کی اپیل نا قابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔عدالت نے غیرسنجیدہ اپیل دائر کرنے پر وزارت دفاع کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کر دیا۔جسٹس جمال خان مندوخیل کی جانب سے جاری چار صفحات پر مشتمل فیصلے کے مطابق درخواست گزار وزارت دفاع نے قانون کے عمل کا غلط استعمال کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close