پاکستان کے مختلف شہروں میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کا نظارہ

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کے مختلف شہروں میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کا نظارہ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن جمعہ کی رات 8 بج کر14 منٹ پر شروع ہوا، جو 10 بج کر 22 منٹ پر عروج پر رہا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاندگرہن کا اختتام 6 مئی کو 12 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔چاند گرہن جنوب اور مشرقی یورپ سمیت ایشیا کے بیشتر حصوں میں نظر آسکا۔

چاند گرہن آسٹریلیا، افریقہ، پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹکا میں بھی نظر آئے گا۔ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق یہ چاند گرہن پینمبرل ہے، جس کے دوران چاند کی چمک ماند پڑ جاتی ہے۔جاوید اقبال نے مزید کہا کہ پینمبرل چاند گرہن کے دوران چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے، پنمبرل چاند گرہن کا عام طور پر مشاہدہ مشکل ہوتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close