لاہور(پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور ان کے 8 ساتھیوں کے خلاف سجاد شاہ نامی شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقدمے میں میاں اسلم کے اقبال کے علاوہ محمد ندیم ، علی عمران اور 6 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔سجاد شاہ نامی شہری نے لاہور کے تھانہ سمن آباد کو درخواست دی تھی کہ تحریک انصاف کے یوم تاسیس موقع پر ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں جلسہ کی ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران میاں اسلم اقبال کے قریبی ساتھیوں محمد ندیم ، علی عمران اور 6 نامعلوم افراد مجھے گراؤنڈ کے اندر لے گئے، جس کے بعد ملزمان نے دوران تلاشی میراپرس، موبائل فون ، شناختی کارڈ اپنے پاس رکھ لیا جبکہ ملزمان محمد ندیم ، علی عمران اور 6 نامعلوم افراد نے تشدد کرتے ہوئے کپڑے پھاڑے اور نیم برہنہ کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں