عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات، کرائم سین کاجائزہ لینےکے لیے جے آئی ٹی زمان پارک پہنچ گئی

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات میں کرائم سین کاجائزہ لینےکے لیے لاہور پولیس کی جے آئی ٹی زمان پارک پہنچ گئی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نے گزشتہ روز عمران خان کو کرائم سین کے معائنے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورپولیس کی جے آئی ٹی کے ہمراہ فارنزک ٹیم بھی کرائم سین کا جائزہ لینے زمان پارک پہنچی۔۔۔۔

جے آئی ٹی کے 5 ارکان کی سربراہی ایس ایس پی عمران کشور نے کی۔۔۔۔۔کرائم سین یونٹ کے اہلکاروں نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی زمان پارک میں کرائم سین کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close