توشہ خانہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ دے دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 10 مئی کو طلب کر لیا ہے ۔۔۔۔ عدالت نے حکم دیا ہےکہ عمران خان ذاتی حیثیت میں 10 مئی کو پیش ہوں، 10 مئی کو عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔۔۔۔فاضل جج نے عمران خان کی دونوں درخواستیں مسترد کر دیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت اور دائرہ اختیار سے متعلق درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close