گیس میٹر چارجز میں بے پناہ اضافہ، حکومت کے اندر سے مخالف آواز اٹھ گئی

کراچی (پی این آئی) سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی جانب سے گیس میٹر کے چارجز میں بے پناہ اضافے کے خلاف حکومت کے اندر سے آواز اٹھ گئی ہے ۔۔۔۔ سندھ کے وزیرِ توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ گیس میٹر چارجز میں حد سے زیادہ اضافہ تشویش ناک ہے۔۔۔۔۔ صوبائی وزیر امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ اوگرا کی چھتری تلے سوئی سدرن عوام سے میٹر کرایہ حد سے زیادہ لے رہا ہے، صوبے کی گیس کی تقسیم متعلقہ کمپنی کو کرنی ہوتی ہے۔۔۔۔۔

امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ ہمارے مراسلات کا وفاقی حکومت سے آج تک جواب نہ آنا افسوسناک ہے۔۔۔۔ صوبائی وزیرِ توانائی کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت گیس پر سندھ کا زائد حصہ دیا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close