چوہدری پرویز الہٰی نے پی ڈی ایم کو “لترول” کی دہمکی دے دی

لاہور (پی این آئی) رات کے اندھیرے میں اپنے گھر پر بکتر بند گاڑی کے ذریعے گیٹ توڑ کر اینٹی کرپشن ٹیم کے داخلے پر رد عمل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔۔۔۔اس حوالے سے پی ٹی آئی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے کہا کہ خواجہ آصف روز گالیاں دیتے ہیں، یہ آئین سے کھلواڑ کر رہے ہیں، بطور گھس بیٹھیے کام کررہے ہیں۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ ان کی وہ لترول ہونی ہے کہ ساری زندگی یاد رکھیں گے، ہم مقدمات لڑیں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close