لاہور (آئی این پی)سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزام تراشی کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔بشریٰ بی بی کی جانب سے مریم نواز کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ ضابطہ فوجداری کے تحت کسی شہری کو بدنام کرنے کی سزا 5 سال قید ہو سکتی ہے۔سابق خاتون اول نے مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے ان سے 7 روز کے اندر غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ مریم نواز غیر مشروط معافی مانگے، انہوں نے یکم مئی کو تقریر میں بشریٰ بی بی کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کی، بیان واپس نہ لینے پر ہتک عزت سمیت متعلقہ قوانین کا سامنا کرنا ہوگا۔عمران خان کی اہلیہ کی جانب سے مریم نواز کے الزامات پر مبنی تقریر کا متن بھی نوٹس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق بشریٰ بی بی مکمل طور پر گھر کی دہلیز تک محدود باپردہ خاتون ہیں، مریم نواز جان کر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو بدنام کرنے کی مہم چلا رہی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں