اسلام آباد (آئی این پی) وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمان نے حکومت کو پابندکیا ہے کہ بس 4 ججز کا فیصلہ ماننا ہے، حکومت کی مجبوری ہے کہ پارلیمان 3، 2کا فیصلہ نہیں مانتی، عدالت کو اسمبلی کی کاروائی کا ریکارڈ دینے کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ حکومت 4 ججز کا فیصلہ ماننے کیلئے پارلیمان کے حکم کی پابندی ہے،
حکومت کی مجبوری ہے کہ پارلیمان 3، 2کا فیصلہ نہیں مانتی،تجویز دی تھی کہ بجٹ کے بعد اتحادیوں کے مشاورت سے اسمبلی تحلیل کریں ، پی ٹی آئی کا مطالبہ تھا کہ اسمبلیاں 14مئی سے پہلے تحلیل کریں۔انہوں نے کہا کہ عدالت کو اسمبلی کی کاروائی کا ریکارڈ دینے کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اینٹی کرپشن کی کاروائیوں میں شراکت دار نہیں ہوتی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں