لندن (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد ، سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم تو چارتین کے بنچ کو مانتے ہیں دوتین کو نہیں مانتے۔ انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پوچھا کہ آج کی تازہ خبر کیا ہے؟ اکٹھے الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت کے سوال پر پوچھا کہ کل کس بنچ نے سماعت رکھی ہے؟
انہوں نے کہا کہ دو تین والے یا چار تین والے بنچ نے سماعت رکھی ہے؟ہم تو چارتین کے بنچ کو مانتے ہیں دوتین کو نہیں مانتے۔ انہوں نے عمران خان کے وہیل چیئر پر عدالت میں پیشی پر کہا کہ ہم نے اللہ پر چھوڑ دیا تھا، یہ سب اللہ دکھا رہا ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کرانے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے 27 اپریل کی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ عطا بندیال نے 3 صفحات پر مشتمل حکم نامہ تحریر کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں