کوئٹہ (پی این آئی) پیپلزپارٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے تمام فیصلے منسوخ کر نے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سینئر پی پی شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ثاقب نثار نے عمران خان کو نوازا اور اب عمران خان ان کی بات مان رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سیاسی مخالفین کے خلاف فیصلے دیئے، ان کے تمام فیصلے منسوخ ہونے چاہئیں۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہم آہنگی کی بات کرنے والی واحد جماعت ہے، ہم ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں، بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا ویژن ہے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے، موجودہ حالات میں سب کو ایک پیچ پر آنے کی ضرورت ہے، ہم اداروں اور سیاسی جماعتیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کے باعث کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔
سابق چیف جسٹس ایک جماعت کا ٹکٹ دلانے کے پیسے لے رہا ہے، ثاقب نثار کی لیک آڈیو شرم ناک ہے، عمران خان کو صادق اور امین کا جعلی سرٹیفکیٹ ثاقب نثار نے دیا، ان کے غیر قانونی گھر کو قانونی حیثیت دی گئی، عمران خان نے ہمارے معاشرے کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی کسی بات پر قائم نہیں رہتا، وہ آج تک یہ نہیں بتا سکا اس کی اولاد کتنی ہیں، عمران خان نے سیاست میں مذہب کو استعمال کیا، اس پر جس نے احسان کیا اس کے خلاف مہم چلائی، مجھے نہیں لگتا پنجاب میں الیکشن ہوں گے، الیکشن کمیشن نے کہہ دیا انتخابات کی تاریخ دینا سپریم کورٹ کا کام نہیں۔
صوبائی اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ معاشرے میں بہتری کیلئے محنت کرنی پڑے گی، جب جسٹس بندیال کے بینچ نے عمران خان کی اسمبلی تحلیل کے خلاف فیصلہ دیا تو تنقید کی گئی، پی ٹی آئی نے جسٹس بندیال کے خلاف لندن میں مہم چلائی، ہم اگر عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے اس کا یہ مطلب نہیں کے ہم توہین کر رہے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئین اور قانون پر عمل کرنے والے جج ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں